22 نومبر 2014 - 12:06
خیبر ایجنسی میں بائیس دھشتگرد ہلاک

پاکستان کی فوج نے اپنے ملک کے قبائلی علاقے خیبرایجنسی میں فضائی کاروائی کرکے کم از کم بائیس دہشتگردوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کی فوج نے اپنے ملک کے قبائلی علاقے خیبرایجنسی میں فضائی کاروائی کرکے کم از کم بائیس دہشتگردوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی فوج کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فضائی حملہ، خفیہ معلومات کی بنیاد پر کیا گیا۔ پاکستانی فوج نے خیبرایجنسی میں گذشتہ مہینے خیبر ون نام سے فوجی آپریشن شروع کیا تھا جو کامیابی کے ساتھ بدستور آگے بڑھ رہا ہے۔ اس کاروائی میں پاکستانی فوج نے درجنوں دہشتگردوں کو ہلاک اور ان کے خفیہ ٹھکانوں کو تباہ کردیا۔ پاکستانی فوج کے مطابق اہم کمانڈروں سمیت ابتک تقریبا ساڑھے تین سو دہشتگرد، ہتھیار ڈال چکے ہیں۔ پاکستان میں قبائلی علاقوں میں فوجی آپریشن شروع ہونے کے بعد، کچھ دہشتگرد، شمالی وزیرستان میں روپوش ہوگئے تھے جن کے خلاف کاروائی شروع ہوچکی ہے۔ واضح رہے کہ خیبر ایجنسی میں فوجی کاروائی شروع ہونے کے بعد سے ابتک، تقریبا پانچ لاکھ افراد نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲